ترکی: ہمیں چیک جمہوریہ کے بیت المقدس میں سفارت خانہ کھولنے پر تشویش ہے

مذکورہ اقدام بیت المقدس  کی حیثیت  کو تحلیل کرنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی معاونت کرے گا: ترکی وزارت خارجہ

1600787
ترکی: ہمیں چیک جمہوریہ کے بیت المقدس میں سفارت خانہ کھولنے پر تشویش ہے

ترکی نے چیک جمہوریہ کے بیت المقدس میں سفارت خانہ کھولنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیت المقدس فلسطین اور اسرائیل کے درمیان بنیادی اختلافات میں سے ایک ہے اور مذکورہ اقدام بیت المقدس  کی حیثیت  کو تحلیل کرنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی معاونت کرے گا۔

بیان میں ، بین الاقوامی برادری کے تمام اراکین کو، بیت المقدس کی تاریخی و قانونی حیثیت  کو برقرار رکھتے ہوئے مسئلہ  فلسطین ۔اسرائیل کے منصفانہ، جامع اور پائیدار حل کی خاطر ،بین الاقوامی اصول و قواعد کے احترام کی دعوت دی گئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ" بیت المقدس کی بین الاقوامی حیثیت کو اقوام متحدہ کے فیصلوں کے ساتھ ضمانت میں لیا گیا ہے اور ہمیں چیک جمہوریہ کے بیت المقدس میں سفارت خانہ کھولنے پر تشویش ہے"۔

واضح رہے کہ چیک جمہوریہ نے 11 مارچ کو مغربی بیت المقدس میں اپنے تل ابیب  کے سفارت خانے سے منسلک ایک ڈپلومیٹک نمائندہ دفتر کھولا ہے۔



متعللقہ خبریں