ترکی کا سخت ردعمل: ڈاک ٹکٹوں کے بارے میں فوری اور دو ٹوک بیان جاری کیا جائے

عراقی علاقائی کرد انتظامیہ کے حکام کو یاد ہو گا کہ ماضی میں اس نوعیت کے مکارانہ چالوں کو کس طرح کیفر کردار تک پہنچایا گیا ہے: ترکی وزارت خارجہ

1598765
ترکی کا سخت ردعمل: ڈاک ٹکٹوں کے بارے میں فوری اور دو ٹوک بیان جاری کیا جائے

ترکی نے  عراقی علاقائی کرد انتظامیہ کے، ترکی کے بعض اضلاع  کے احاطے پر مشتمل نقشے والی، ڈاک ٹکٹیں جاری کرنے کے پلان کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ترکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ کیتھولک روحانی پیشوا پوپ فرانسسکس کے دورہ عراق کی مناسبت سے عراقی علاقائی کرد انتظامیہ یادگاری ٹکٹیں جاری کرنے کا پروگرام رکھتی ہے ۔ ان ٹکٹوں میں ترکی کے بعض اضلاع کو بھی احاطے میں لینے والے نقشے پر مشتمل ٹکٹ دیکھنے میں آئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض گستاخ منتظمین پوپ کے دورے کو  عراق کے ہمسایہ ممالک کی زمینی سالمیت سے متعلق اپنی خام خیالیوں کو بے نقاب کرنے کےلئے استعمال کر رہے ہیں۔

عراقی علاقائی کرد انتظامیہ کے حکام کو یاد ہو گا کہ ماضی میں اس نوعیت کے مکارانہ اقدامات کو  کس طرح کیفر کردار تک پہنچایا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم عراقی علاقائی کرد انتظامیہ سے، اس غلطی کی فوری اصلاح  کے لئے، ضروری  بیانات کو واضح اور دو ٹوک شکل میں جاری کرنے کے منتظر ہیں۔



متعللقہ خبریں