امریکہ میں فیتو کے پراپیگنڈا کے برخلاف ترکی کا بامعنی رد عمل

ٹائمز اسکوائر  میں گھومنے والے ٹرک پر ڈیجیٹل اسکرین  کے ذریعے فیتو کے اصلی چہرے اور  جولائی کے بغاوت اقدام کے مناظر

1595670
امریکہ میں  فیتو کے پراپیگنڈا کے برخلاف ترکی کا بامعنی  رد عمل

متحدہ امریکہ  کے شہر  نیو یارک  کے  عالمی شہرت یافتہ ٹائمز اسکوائر پر فیتو دہشت گرد تنظیم کے ارکان کی جانب سے ترکی پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کے خلاف ترکی کے رد عمل سے  ہٹائے گئے  بورڈ کے بر خلاف کل ڈیجیٹل  اسکرین کے حامل ایک ٹرک پر ایک جوابی بینر دکھایا گیا۔

ٹرکش، امریکن نیشنل اسٹریئرنگ کمیٹی کے زیر تعاون  ٹائمز اسکوائر  میں گھومنے والے ٹرک پر ڈیجیٹل اسکرین  کے ذریعے فیتو کے اصلی چہرے اور  جولائی کے بغاوت اقدام کے مناظر دکھائے گئے۔

اس پر صدر رجب طیب ایردوان کے  15 جولائی سالانہ چوتھی یاد کے موقع  پر کہے گئے اشعار کا انگریزی ترجمہ بھی پیش کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ یہ ٹرک تین دنوں تک روزانہ  8 گھنٹے ٹائمز اسکوائر میں چکر کاٹے گا۔

 



متعللقہ خبریں