ترکی میں جزوی طور پر حالات معمول پر لائے جارہےہیں: ایردوان

صدر نےکہا کہ کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو  ایک سال کا عرصہ گزر چکا ہے جس کےبعد  آج سے ملک  بھر میں بعض پابندیوں میں نرمی کی جا رہی ہے جسے ہر دو ہفتے کے بعد کنٹرول کیا جائے گا

1593244
ترکی میں جزوی طور پر حالات معمول پر لائے جارہےہیں: ایردوان

ترکی میں کورونا وائرس کی وجہ سے حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران اموات کی تعداد 69 ہے۔

اس طرح وباء کے آغاز سے لے کر اب تک اموات کی کُل تعداد 28 ہزار 638 ہو گئی ہے۔

ایک دن میں ایک لاکھ 30 ہزار 506 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے645کے نتائج مثبت رہے ہیں۔

ملک میں مریضوں کی یومیہ تعداد 9 ہزار 891 ہے۔

ہسپتالوں سے فارغ ہونے والے 5 ہزار 947 افراد کے ساتھ صحتیاب ہونے والوں کی کُل تعداد 25 لاکھ 78 ہزار 181 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ آج سے ملک میں  کار ہائےزندگی کو معمول پر لانے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

 صدر نےکہا کہ کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو  ایک سال کا عرصہ گزر چکا ہے جس کےبعد  آج سے ملک  بھر میں بعض پابندیوں میں نرمی کی جا رہی ہے جسے ہر دو ہفتے کے بعد کنٹرول کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک نوے لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے جو کہ مجموعی آبادی کا 10 فیصد بنتا ہے۔ اس لحاظ سے ترکی کا شمار کورونا ویکسین کی مہم میں کامیابی کے حوالے سے پہلے پانچ ممالک میں کیا جا سکتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں