ترکی اور افغانستان کے باہمی تعلقات کے صد سال پورے

ہمارے عوام مشکل ترین ایام میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں، چاوش اولو

1592964
ترکی اور افغانستان کے باہمی تعلقات کے صد سال پورے

وزیر ِ خارجہ میولود چاوش اولو  نے ترکی کی تربیتی و سازو سامان  امداد افغانستان کی سلامتی میں خدمات  فراہم  کر رہی ہے  اور ہم جب تک افغانستان نے چاہا ہم اس ملک میں اپنے وجود کو جاری رکھیں گے۔

وزیر چاوش اولو نے ترکی اور افغانستان کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی صد سال سالگرہ کی مناسبت سے افغان ہم منصب خنیف اتمار کی میزبانی میں کابل میں منعقدہ ایک تقریب میں ویڈیو کانفرس کے ذریعے شرکت کی۔

چاوش اولو نے دونوں ممالک کی مشترکہ تاریخ اور ثقافت موجود ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے عوام مشکل ترین ایام میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ہماری جنگ آزادی کے مشکل ایام میں افغانستا نے ترکی قومی اسمبلی کو تسلیم  کرتے ہوئے ترک قوم کو طاقت بخشی تھی۔

انہوں نے دونوں ممالک کے  مابین پلیٹ فارم میں اور کثیر الجہتی میکانزم میں قریبی تعاون کرنے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ترکی اور افغانستان انسداد دہشت گردی میں  بھی مشترکہ طور پر کاروائیاں کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترکی اس ملک کی ترقی واستحکام میں امداد و تعاون کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہماری اس ملک کو امداد عالمی سطح پر اول نمبر پر ہے۔ ہم نے تعلیم، صحت اور بنیادی ڈھانچے کی طرح کے شعبہ جات میں تقریباً تین ہزار منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے، یہاں پر ایک سو سے زائد اسکول آباد کیے گئے ہیں اور 4 ہزار افغان طالب علموں کو وظیفے پر ترکی میں اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں