ولندیزی پارلیمان کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں:ترک امورخارجہ

ترجمان حامی اکسوئے نے کہا کہ  ولندیزی پارلیمان کی طرف سے سن 1915 کے واقعات کو نسل کشی کے طور پرقبول کرنا تاریخی حقائق سے انحراف کرنا ہے جبکہ پارلیمان ان تاریخی واقعات پر حکم صادر کرنے کی مجاز نہیں ہے

1591132
ولندیزی پارلیمان کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں:ترک امورخارجہ

 ترکی نے ولندیزی پارلیمان کی طرف سے سن 1915 کے واقعات کو نسل کشی قرار دینے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

 ترک امور خارجہ  کے ترجمان حامی اکسوئے نے ہالینڈ کی پارلیمان کی جانب سے گزشتہ روز قبول کردہ اس فیصلے سے متعلق اپنے تحریری بیان میں  کہا کہ  ولندیزی پارلیمان کی طرف سے سن 1915 کے واقعات کو نسل کشی کے طور پرقبول کرنا تاریخی حقائق سے انحراف کرنا ہے،پارلیمان ان تاریخی واقعات پر حکم صادر کرنے کی مجاز نہیں،جنہوں نے بھی یہ فیصلہ دیا ہے  انہیں سن 1915کے واقعات کی حقیقت جاننے کے بجائے نام نہاد تقلید اور شہرت کی فکر ہے۔

ترجمان نے لکھا ہے کہ  مذکورہ فیصلہ  اقوام متحدہ کے سن 1948 کے تاریخی انسداد نسل کشی  اور تعزیراتی معاہدے سمیت یورپی حقوق انسنای کی عدالت کے فیصلوں کی غمازی نہیں کرتا لہذا حکومت ترکی،اس تاریخی مسئلے کو بہتر طور پر سمجھنے کی دعوت دیتی ہےجبکہ  ہماری مشترکہ تاریخی کمیشن کے قیام کی تجویز پر آرمینیا نے سرد مہری کا مظاہرہ کر رکھا ہے۔

 ترجمان  اکسوئے نے مزید کہا کہ  ہماری توقع ہے کہ ولندیزی  حکومت قانون کی بالا دستی سے وابستہ  اپنے موقف کو واضح کرےگی،ولندیزی پارلیمان نے اس سلسلے میں حقائق سےمبرا ایک کھوکھلا فیصلہ دیا ہے لہذا ہم چاہتے ہیں کہ ہالینڈ میں روز بروز بڑھنے والی نسل پرستی اور اسلام دشمنی کے واقعات کو روکنے کےلیے  ان کا سد باب تلاش کیا جائے تو بہتر ہوگا۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں