انٹرپول کو مطلوبہ داعش کی خاتون رکن انقرہ سے پکڑی گئی

پولیس نے بتایا کہ سارہ طالب فرانسیسی شہری ہے جو کہ انقرہ میں اس وقت گرفتار کی گئی جب وہ   فرانسیسی سفارت خانے میں داخلے کی کوشش کر رہی تھی

1588826
انٹرپول کو مطلوبہ داعش کی  خاتون رکن انقرہ سے پکڑی گئی

 دہشتگرد تنظیم داعش کی ایک خاتون رکن  انقرہ سے پکڑی گئی۔

 انقرہ پولیس کے مطابق انسداد دہشتگردی کی ٹیم نے  سارہ طالب نامی خاتون کو  گرفتار کر لیا جو کہ انٹر پول کو بھی مطلوب تھی ۔

 پولیس نے بتایا کہ سارہ طالب فرانسیسی شہری ہے جو کہ انقرہ میں اس وقت گرفتار کی گئی جب وہ   فرانسیسی سفارت خانے میں داخلے کی کوشش کر رہی تھی ۔

بتایا گیا ہے کہ سارہ طالب کو ضروری تفتیش کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں