ترکی کی طرف سے نائجر کے لئے تعزیتی پیغام

ہم دوست اور برادر ملک نائجر کے عوام اور حکومت کی تکلیف میں برابر کے شریک ہیں: ترکی وزارت خارجہ

1588019
ترکی کی طرف سے نائجر کے لئے تعزیتی پیغام

ترکی نے نائجر  میں خودمختار قومی انتخابی کمیشن کی گاڑی پر بم حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

ترکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ نائجر میں صدارتی انتخابات  کے دوسرے مرحلے میں فرائض پر متعین خودمختار قومی انتخابی کمیشن  کی گاڑی پر کل تلابیری کے مقام پر سڑک کے کنارے نصب بم کو اڑا کر حملہ کیا گیا۔ ہمیں، حملے کے نتیجے میں بیلٹ بکسوں کے 7 نگرانوں کےہلاک   اور 3 کے زخمی ہونے پر شدید افسوس ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ " ہم دوست اور برادر ملک نائجر کے عوام اور حکومت کی تکلیف میں برابر کے شریک ہیں۔ ہم، حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے اللہ سے رحمت و مغفرت کےمتمنی ہیں  اور ان کے عزیز و اقارب کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتے  ہیں"۔

واضح رہے کہ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کے مغربی علاقے تلابیری  میں ڈارگول کے مقام پر سڑک کے کنارے نصب بم کو اس وقت اڑا دیا گیا جب انتخابی کمیشن کے اراکین کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔ دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور 3 شدید زخمی ہو گئے تھے۔


ٹیگز: #نائجر

متعللقہ خبریں