تین مقدس ماہ کی آمد کی خوشخبری دینے والے رغائب تہوار کو منایا گیا

نئی قسم کے کورونا وائرس اقدامات کے دائرہ کار میں شہریوں کے   ماسک پہنتے ہوئے  اور سوشل ڈسٹنس کا خیال رکھتے ہوئے  مساجد میں حاضری دی

1586754
تین مقدس ماہ کی آمد کی خوشخبری دینے والے رغائب تہوار کو منایا گیا

تین ماہ کی آمد کی خوشخبری کی حیثیت رکھنے  والا رغائب  تہوار  ترکی بھر میں  دعاؤں کے ساتھ منایا گیا۔

اس موقع پر  تمام مساجد میں  شہریوں نےخصوصی دعائیں کئیں۔

نئی قسم کے کورونا وائرس اقدامات کے دائرہ کار میں شہریوں کے   ماسک پہنتے ہوئے  اور سوشل ڈسٹنس کا خیال رکھتے ہوئے  مساجد میں حاضری دی۔

اس موقع پر صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر رغائب تہوارپر قوم کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے۔

صدر ایردوان نے اپنے  پیغام میں  کہا کہ  "میں اپنی قوم اور عالمِ اسلام کو  رغائب تہوار کی مبارکباد  پیش کرتا ہوں جو آنے والے تین  مقدس مہینوں کی خوشخبری دیتا ہے۔ میں اپنے رب سے میری اور پوری انسانیت کو ہر قسم کی آفات اور آفات سے بچانے کی دعا  کرتا ہوں۔

ترکی کی قومی اسمبلی  کے اسپیکر  مصطفیٰ شن توپ  نے بھی اس موقع پر  اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر رغائب تہوار کی مبارکباد پیش کی ہے۔



متعللقہ خبریں