ترک صدر کی شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر سے ٹیلی فون پر بات چیت

دونوں سربراہان نے اس بات چیت میں مسئلہ قبرص کی تازہ صورتحال  سمیت کورونا وبا اور ویکسین کے معاملات پر غور کیا

1586755
ترک صدر کی شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر سے ٹیلی فون پر بات چیت

صدر رجب طیب ایردوان نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے صدر ایرسن تاتار سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے ایوان ِ صدر سے جاری کردہ  اعلامیہ کے مطابق  صدر ایردوان  نے جناب تاتار کو ماہ رجب کی مبارکباد پیش کی۔

دونوں سربراہان نے اس بات چیت میں مسئلہ قبرص کی تازہ صورتحال  سمیت کورونا وبا اور ویکسین کے معاملات پر غور کیا۔

ترک صدر نے اس موقع پر کہا کہ  قبرصی ترک عوام  کورونا وبا کے خلاف جنگ میں تنہا نہیں ہیں، ہم  ہمیشہ کی طرح ہر ممکنہ تعاون کو اس معاملے میں بھی فراہم کریں گے۔

جناب تاتار نے بھی اس دوران کہا کہ ہمیشہ کی طرح اب کے بعد بھی جمہوریہ ترکی کے ساتھ ہمارے قریبی اور فائدہ مند تعلقات آئندہ بھی جاری رہیں گے، میں قبرصی عوام کے نام پر صدر رجب طیب ایردوان کا مشکور و ممنون ہوں۔



متعللقہ خبریں