دہشت گرد تنظیم داعش کا نام نہاد نائب وزیر تعلیم گرفتار

دہشت گرد تنظیم داعش کے نام نہاد  نائب وزیر تعلیم اردن الاصل دہشت گرد کو ترکی کے ضلع سقاریہ میں گرفتار کر لیا گیا

1576486
دہشت گرد تنظیم داعش کا نام نہاد نائب وزیر تعلیم گرفتار

دہشت گرد تنظیم داعش کے نام نہاد  نائب وزیر تعلیم اردن الاصل دہشت گرد کو ترکی کے ضلع سقاریہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترکی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق پولیس ڈائریکٹریٹ  اور شعبہ انسداد دہشت گردی  TEM کی طرف سے دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف جاری  کاروائیوں کے دائرہ کار میں اردن الاصل دہشت گرد A.Z.A.A.D  کی ضلع سقاریہ میں نشاندہی کے بعد آپریشن کر کے دہشت گرد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مذکورہ دہشت گرد، 2014 اور 2017 کے دوران عراق اور شام میں داعش کے زیرِکنٹرول علاقوں میں واقع تمام تعلیمی اداروں میں تعلیمی امور کے ذمہ دار نام نہاد "نائب وزیر تعلیم " کے فرائض ادا کرتا رہا ہے۔

مذکورہ شخص  دہشت گرد تنظیم کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں انسانوں کے وحشیانہ قتل اورتنظیم کے پروپیگنڈہ کی خاطر  ان اقدامات قتل کے ویڈیو مناظر کی تشہیر میں بھی ملوث رہا ہے۔

پولیس ڈائریکٹریٹ میں کاروائیاں مکمل ہونے کےبعد دہشت گرد کو عدلیہ بھیجا گیا  جہاں اسےگرفتار کر لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں