شام کے  چشمہ امن کے علاقے  میں  ضرورت مندوں میں ترک فوجیوں کی جانب سے امداد جاری

وزارت قومی دفاع کی  اطلاع  کے  مطابق چشمہ امن  کے   عزیزی گاؤں میں محتاج خاندانوں کو غذائی  امداد فراہم کی گئی ہے

1575200
شام کے  چشمہ امن کے علاقے  میں  ضرورت مندوں میں ترک فوجیوں کی جانب سے امداد جاری

ترکی ،   شام کے  چشمہ امن کے علاقے  میں  ضرورت مندوں کے لئے امداد جاری رکھے ہوئے ہے۔

وزارت قومی دفاع کی  اطلاع  کے  مطابق چشمہ امن  کے   عزیزی گاؤں میں محتاج خاندانوں کو غذائی  امداد فراہم کی گئی ہے۔

وزارت قومی دفاع کے ٹویٹر ایڈریس پر دیئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ چشمہ امن کے علاقے میں فرائض  ادا کرنے والے  ترک فوجی  اس خطے کے لوگوں کی امید بنے ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ    ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (آفاد ) کے تعاون سے عزیزی گاؤں میں محتاج خاندانوں کو کھانے کی امداد فراہم کی گئی ہے۔

ترکی کی مسلح افواج اور شامی نیشنل آرمی (ایس ایم او)  کی جانب سے (9 اکتوبر - 25 نومبر ، 2019) ، شروع کردہ چشمہ امن  آپریشن  شام ، حلب ، حساکہ اور رقع اور شمالی  علاقوں سے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے،  قبضے سے آزاد کروالیا گیا۔



متعللقہ خبریں