ترکی، ایجین، مشرقی بحیرہ روم اور قبرص میں اپنے حقوق کے تحفظ پر پُر عزم ہے

اعلامیہ میں صومالیہ سمیت افریقہ اور دیگر علاقوں  میں دہشت گردی اور پُر تشدد واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ترکی کی  قیام امن کے لیے ذمہ داریوں کو پورا  کرنے  پر زور دیا  گیا ہے

1573475
ترکی، ایجین، مشرقی بحیرہ روم اور قبرص میں اپنے حقوق کے تحفظ پر پُر عزم ہے

قومی سلامتی کونسل  نے ترکی کے ایجین، مشرقی بحیرہ روم اور قبرص میں عالمی قوانین  کی رو سے اپنے حقوق کا تحفظ کرنے میں پر عزم ہونے پر زور دیا ہے۔

صد ر رجب طیب ایردوان  کی قیادت میں منعقد ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد اختتامی اعلامیہ جاری کیا گیا۔ جس کے مطابق اجلاس میں خطے میں  عدم استحکام کا منبع ہونے والی دہشت گرد تنظیموں  کے ترکی کی جنوبی سرحدو ں پر  وجود کے خاتمے کے دائرہ کار میں اٹھائے گئے اقدامات پر غور کیا گیا ہے۔ اس معاملے  میں فریق تمام تر ممالک کو اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے  کی اپیل کی گئی ہے۔

ترکی کے ایجین، مشرقی بحیرہ روم اور قبرص جیسے مسائل کے  حل میں ہر پلیٹ فارم پر اولین طور پر ڈپلومیسی اور مذاکرات کے حق میں  ہونے  کی وضاحت کرنے والے اعلامیہ میں  کہا گیا ہے کہ ’’اس ضمن میں ہمارے ملک کے عالمی قوانین اور معاہدوں  کی بنیادوں پر حقوق اور مفادات کے تحفظ  پر پُر عزم ہونے پر ایک بار پھر زور دیا گیا ہے۔‘‘

اعلامیہ میں صومالیہ سمیت افریقہ اور دیگر علاقوں  میں دہشت گردی اور پُر تشدد واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ترکی کی  قیام امن کے لیے ذمہ داریوں کو پورا  کرنے  پر زور دیا  گیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں