سن 2021 کے اواخر تک افراطِ زر کی شرح 9٫4 فیصد تک لانےکا ارادہ رکھتے ہیں: گورنر مرکز بینک

سال کی پہلی  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے افراط زر کی رپورٹ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ  حالیہ مہینوں میں زر مبادلہ کی شرح میں کمی سے ظاہر ہوتا ہے کہ افراط زر کی شرح میں مزید کمی ہوتی جائے گی

1572825
سن 2021 کے اواخر تک افراطِ زر کی شرح 9٫4 فیصد تک لانےکا ارادہ رکھتے ہیں: گورنر مرکز بینک

جمہوریہ ترکی کے مرکزی بینک کے چیئرمین ناجی  آبال  نے کہا ہے کہ سن  2021 کے آخر میں انہیں افراط زر کی شرح 9.4 فیصد ہونے کی توقع ہے۔

سال کی پہلی  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے افراط زر کی رپورٹ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ  حالیہ مہینوں میں زر مبادلہ کی شرح میں کمی سے ظاہر ہوتا ہے کہ افراط زر کی شرح میں مزید کمی ہوتی جائے گی اور  ان کی  2021 کی  افراط زر کی پیش گوئی میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے تخمینے کے مطابق  2021 کے آخر میں افراط زر کی شرح  9.4 فیصد رہے گی۔ ہم نے افراط زر کی پیش گوئی اکتوبر افراط زر کی رپورٹ میں پیش کی ہےاور ہمارے تخمینے کے مطابق  2022 میں افراط زر کی شرح   7 فیصد رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ افراطِ زر کی شرح  5 فیصد  لانے کے لیے  مالیاتی پالیسی کمیٹی کے اہداف  کو حاصل کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم سن 2023  کے اواخر تک  اپنے اس ہدف کا حاصل کرنے کی توقع رکھتے ہیں  اور جب تک کہ ہم ہدف  حاصل نہیں کرلیتے  اس وقت تک ہمیں بہت محتاط رہنے کی ضرورت  ہے۔



متعللقہ خبریں