استنبول میں او ای سی ڈی دفتر کا قیام استنبول کو عالمی مرکز کی جانب آگے بڑھائے گا، صدر ایردوان

جناب ایردوان نے اقتصادی تعاون و ترقیاتی  تنظیم او ای سی ڈی کے استنبول میں دفتر کی افتتاحی تقریب سے ویڈیو پیغام کے ساتھ خطاب کیا

1569298
استنبول میں او ای سی ڈی دفتر کا قیام  استنبول کو عالمی مرکز کی جانب آگے بڑھائے گا، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ  ہم استنبول کو عالمی  تنظیموں کے اعتبار سےکسی مرکزی مقام کی حیثیت دلانے کے ہدف کے مزید قریب پہنچ چکے ہیں۔

جناب ایردوان نے اقتصادی تعاون و ترقیاتی  تنظیم او ای سی ڈی کے استنبول میں دفتر کی افتتاحی تقریب سے ویڈیو پیغام کے ساتھ خطاب کیا۔

استنبول  میں اپنا کام شروع کرنے والے او ای سی ڈی دفتر کے کامیاب امور پر اپنی مہر ثبت کرنے کے یقین کا اظہار  کرنے والے جناب ایردوان نے بتایا کہ استنبول  کو اقوام متحدہ سمیت عالمی تنظیموں کے لحاظ سے کسی مرکزی مقام کا درجہ دلانے پر مبنی ہمارے اہداف کی جانب ہم مزید ایک قدم آگے بڑھے ہیں۔  او ای سی ڈی کا استنبول دفتر  اس تنظیم کے امور  کو مزید وسعت دینے میں خدمات فراہم کرے گا۔

او ای سی ڈی کے وبا کے خلاف جدوجہد اور اس سے پیدا ہونے والے اقتصادی و سماجی مسائل کے حل کی کوششوں میں معاونت فراہم کرنے کا ذکر کرنے والے جناب ایردوان نے بتایا کہ  اس سلسلے میں استنبول کا مرکزی دفتر تنظیم کے مشترکہ ممالک کو حکمت عملی خدمات فراہم کرے گا اور غیر رکن ممالک کے ساتھ تجارت و سرمایہ کاری تعلقات کو تقویت دینے کے لیے کوششیں صرف کرے گا۔

وزیر ِ تجارت رخسار پیک جان نے بھی ویڈیو کانفرس کے ذریعے اس تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ ترکی   اور او ای سی ڈی کے درمیان تعلقات کے ایک نئے دور کی داغ بیل پڑی ہے۔

 



متعللقہ خبریں