ترکی نے گزشتہ سال 313 ملین 4 لاکھ  پانچ ہزار  ڈالرمالیت کے ٹماٹر برآمد کیے

جنوب مشرقی اناطولیہ ایکسپورٹرز یونین  کے اعداد و شمار کے مطابق ، 2020 میں ، سب سے بڑی منڈی  روس کی جانب سے  کوٹہ کم کرنے اور کوران وا ئرس کے باوجود گذشتہ سال کے برآمدی اعداد و شمار میں اس کی مصنوعات میں بے حد اضافہ ہوا ہے

1561402
ترکی نے گزشتہ سال 313 ملین 4 لاکھ  پانچ ہزار  ڈالرمالیت کے ٹماٹر برآمد کیے

گزشتہ سال ترکی میں ٹماٹر کی برآمدات سے  313 ملین 4 لاکھ  پانچ ہزار  ڈالر کی آمدنی حاصل کی گئی ہے۔

جنوب مشرقی اناطولیہ ایکسپورٹرز یونین  کے اعداد و شمار کے مطابق ، 2020 میں ، سب سے بڑی منڈی  روس کی جانب سے  کوٹہ کم کرنے اور کوران وا ئرس کے باوجود گذشتہ سال کے برآمدی اعداد و شمار میں اس کی مصنوعات میں بے حد اضافہ ہوا ہے۔

ترکی نے مختلف ممالک رومانیہ ، یوکرین ، بیلاروس ، شام ، جرمنی اور پولینڈ  سمیت 51 ممالک کو ٹماٹر فروخت کرکے 313 ملین 405 ہزار ڈالر کی آمدنی حاصل کی جبکہ  2019 میں ، 304 ملین 440 ہزار ڈالر کی آمدنی حاصل کی تھی۔

پچھلے سال ، روس وہ ملک تھا جس میں 62 ملین 217 ہزار ڈالر کے ساتھ سب سے زیادہ ترکی  سے ٹماٹر  درآمد کیے تھے۔

دوسری طرف ، رومانیہ گذشتہ سال کے مقابلے میں برآمدات میں سب سے زیادہ اضافہ ہونے والے ملک کے طور پر ریکارڈ کیا گیا۔ ترکی ، رومانیہ میں 2019 میں ٹماٹر کی برآمدات میں 36 ملین 392 ہزار ڈالر کا تخمینہ 2020 میں 38 فیصد رہا ، یہ تعداد بڑھ کر 50 ملین 332 ہزار ڈالر ہوگئی۔

 

رومانیہ کے بعد  دوسرے  نمبر پر  یوکرائن 36 ملین 563 ہزار ڈالر اور بلغاریہ 28 ملین 818 ہزار ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا



متعللقہ خبریں