گینے کے صدر کی حلف برداری تقریب میں ترک وزیر خارجہ کی شرکت

گینے میں سپریم کورٹ نے 8 نومبر کو کوند  کے 59 فیصد ووٹوں کے ساتھ صدر منتخب ہونے کا سرکاری طور پر اعلان کیا تھا

1546377
گینے کے صدر کی حلف برداری تقریب میں ترک وزیر خارجہ کی شرکت

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے  گینے میں 18 اکتوبر کو منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات میں فتحیاب ہونے والے الفا کوند کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔

جناب چاوش اولو نے گینے کے دارالحکومت کوناکری میں منعقد اور کوند کے تیسری  بار صدارتی کرسی پر بیٹھنے کی تقریب میں ترکی کی نمائندگی کی۔

گھانا ، چاڈ، جمہوریہ کونگو، برکینا فاسو، مالی، توگو کی طرح کے متعدد ممالک کے اعلی حکام کی شراکت  اور افریقی یونین کے ایک وفد کے بھی موجود ہونے والی تقریب   کی وساطت سے ترک وزیر نے بعض دو طرفہ مذاکرات بھی کیے۔

 چاوش اولو نے اس حوالے سے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’’دوست اور برادر ملک گینے کے دوبارہ سے صدر منتخب ہونے والے الفا کوند کی  تقریبِ حلف برداری میں ترکی کی نمائندگی کی ہے۔ اس موقع پر میں نے صدر رجب طیب ایردوان کا خیر سگالی پیغام پیش کیا ہے۔ اس ملک کے ساتھ ہم اپنے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دیں گے، ہم برادر گینے عوام کی خوشحالی اور ترقی کے دعا گو ہیں۔

یاد رہے کہ گینے میں سپریم کورٹ نے 8 نومبر کو کوند  کے 59 فیصد ووٹوں کے ساتھ صدر منتخب ہونے کا سرکاری طور پر اعلان کیا تھا۔

 


 



متعللقہ خبریں