ترکی: PKK کے مزید 4 دہشت گردوں نے گرفتاری پیش کر دی

قائل کرنے کی کاروائیوں کے نتیجے میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کےمزید 4 دہشت گردوں نے ترکی میں داخل ہو کر سکیورٹی فورسز کو گرفتاری پیش کر دی ہے: ترکی وزارت داخلہ

1542939
ترکی: PKK کے مزید 4 دہشت گردوں نے گرفتاری پیش کر دی

ترکی میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے مزید 4 دہشت گردوں نے گرفتاری پیش کر دی ہے۔

ترکی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق وزارت داخلہ کی کوآرڈینیشن میں جینڈرمیری کمانڈ آفس اور پولیس ڈائریکٹریٹ کی طرف سے جاری قائل کرنے کی کاروائیوں کے نتیجے میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے مفرور مزید 4 دہشت گردوں نے ترکی میں داخل ہو کر سکیورٹی فورسز کو گرفتاری پیش کر دی ہے۔

بیان کے مطابق مذکورہ دہشت گرد 2013 اور 2015 کے سالوں میں تنظیم میں شامل ہوئے اور عراق اور شام میں کاروائیاں کرتے رہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ قائل پروگرام کے نتیجے میں یکم جنوری سے اب تک علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 230 دہشت گرد ہتھیار پھینک چکے ہیں۔


ٹیگز: #گرفتاری

متعللقہ خبریں