وباء کے دوران ترکی کی اقتصادیات بحالی کے مرحلے کو کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہے: ایردوان

ایسے دور میں کہ جب کووِڈ۔19 کی وجہ سے متعدد ممالک کی اقتصادیات  کو مندی کا سامنا ہے ترکی کی اقتصادیات بحالی کے مرحلے کو کامیابی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے: صدر رجب طیب ایردوان

1541033
وباء کے دوران ترکی کی اقتصادیات بحالی کے مرحلے کو کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہے: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ایک ایسے دور میں کہ جب کووِڈ۔19 کی وجہ سے متعدد ممالک کی اقتصادیات  کو مندی کا سامنا ہے ترکی کی اقتصادیات بحالی کے مرحلے کو کامیابی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔

صدر ایردوان نے بین الاقوامی سرمایہ کار سوسائٹی کی طرف سے منعقدہ " بین الاقوامی سرمایہ کاری سربراہی اجلاس" کے لئے ویڈیو پیغام بھیجا ہے۔

پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے اور تاحال لہروں کی شکل میں پھیلنا جاری رکھے ہوئے ہے  لیکن ترکی جیسے مضبوط ہیلتھ انفراسٹرکچر اور سوشل سکیورٹی سسٹموں کے حامل ملک وباء کے خلاف زیادہ کامیابی سے جدوجہدکر رہے ہیں۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ وباء کے دنوں میں متعدد ممالک کو اقتصادی حوالے سے مندی کا سامنا ہے لیکن اللہ کا شکر ہے کہ ترکی کی اقتصادیات سنبھالے کے مرحلے کی طرف بڑھ رہی ہے۔ رواں سال کی تیسری تہائی میں ہم نے  اقتصادی بڑھوتی کی مضبوط شرح حاصل کی ہےجسے ہم وباء کے دوران اپنے ملک کی کامیابی کا ٹھوس ثبوت خیال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکی، خاص طور پر ایشیائی پیداواری نیٹ ورک کے متبادل کی تلاش میں سرگرداں، بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو اہم موقع فراہم کرتا ہے۔ہم قوت خرید  کی مساوات کی رُو سے دنیا کا 13 واں بڑا  اور  او ای سی ڈی  کا 7 واں بڑا ملک ہیں۔ ہم ہر سال 50 ملین سیاحوں کی میزبانی کے ساتھ دنیا  میں سیاحت کیا جانے والا چھٹا بڑا ملک ہیں۔ ہم نے عالمی بینک  کے سال 2020 کے  کاروباری سہولیات کے انڈیکس میں صرف حالیہ دو سالوں کے دوران 27 درجے ترقی کی ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ایک ایسے دور میں کہ جب دنیا بھر میں سرمایہ کاریوں میں کمی آئی ہے ترکی اپنی سرمایہ کاریوں کو بڑھانے والے نادر ممالک میں سے ایک ہے اور ہم اضافی اصلاحات کے ساتھ سرمایہ کاری کی فضاء میں مزید بہتری پیدا کریں گے۔

پیغام میں انہوں نے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں سے ترکی میں سرمایہ کاری کی اپیل کرتے ہوئے کہا  ہے کہ آئیے اور ترک مہمان نوازی کا لطف اٹھائیے۔


ٹیگز: #کووِڈ۔19

متعللقہ خبریں