ترکی: یونان دوسروں سے امیدیں لگانے کی بجائے مسائل کے حل کے لئے مذاکراتی میز پر آئے

یونان ترکی کے ساتھ باہمی مسائل کو دوسروں سے مدد کی امید لگا کر نہیں صرف اور صرف مذاکراتی میز پر آ کر باہمی تعاون اور ڈائیلاگ کے ساتھ ہی حل کر سکتا ہے: حامی آق سوئے

1540745
ترکی: یونان دوسروں سے امیدیں لگانے کی بجائے مسائل کے حل کے لئے مذاکراتی میز پر آئے

ترکی نے کہا ہے کہ یونان کے ساتھ دوطرفہ مسائل کو صرف مذاکراتی میزپر مل بیٹھ کے، باہمی تعاون اور ڈائیلاگ کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔

ترکی وزارت خارجہ کے ترجمان حامی آق سوئے نے، ترکی کے یورپی یونین سربراہی اجلاس سے قبل بحیرہ ایجئین اور بحیرہ روم میں فوجی کاروائیوں میں اضافہ کرنے سے متعلق ،یونانی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں کے بارے میں سوال کا جواب دیا ہے۔

آق سوئے نے کہا ہے کہ یہ خبریں غیر حقیقی ہیں۔ دعوے کے بالکل برعکس یونان خود 20 اکتوبر کو بحیرہ ایجئین اور بحیرہ روم میں 24 فوجی کاروائیوں کے اعلان  کے بعد سے علاقے میں تحریکی اور تناو میں اضافہ کرنے والی فوجی کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یونان نے، 9 اکتوبر سے اب تک نیٹو فوجی حکام  کے منعقد کردہ اجلاسوں میں بھی شرکت نہیں کی۔

حامی آق سوئے نے کہا ہے کہ یونان ترکی کے ساتھ باہمی مسائل کو دوسروں سے مدد کی امید لگا کر نہیں صرف اور صرف ترکی کے ساتھ مذاکراتی میز پر آ کر باہمی تعاون اور ڈائیلاگ کے ساتھ ہی حل کر سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں