ترکی: کوئی بھی پابندی ہمیں اپنے حقوق سے دستبردار ہونے پر مجبور نہیں کر سکتی

یونان یورپ کا بگڑا ہوا بچہ ہےاور زیادہ سے زیادہ اور غیر قانونی بحری و فضائی حدود کے دعووں کی بنیاد پر یورپی یونین کو ترکی کے خلاف پابندیوں پر مجبور کرنا چاہتا ہے: ترکی وزارت خارجہ

1540255
ترکی: کوئی بھی پابندی ہمیں اپنے حقوق سے دستبردار ہونے پر مجبور نہیں کر سکتی

ترکی نے کہا ہے کہ کوئی بھی پابندی ہمیں اپنے حقوق سے دستبردار ہونے پر مجبور نہیں کر سکتی۔

ترکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں یونان کے وزیر خارجہ  نکوس دیندیاس کے، وزارت خارجہ کے سوشل میڈیا پیج سے نشر کئے گئے، کالم  کا جواب دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "یونان یورپ کا بگڑا ہوا بچہ ہےاور زیادہ سے زیادہ  اور غیر قانونی بحری و فضائی حدود کے دعووں کی بنیاد پر یورپی یونین کو ترکی کے خلاف پابندیوں پر مجبور کرنے کا ہدف رکھتا ہے۔ لیکن کوئی بھی پابندی یونان کے جزیرہ مئیس یا پھر 10 بحری میل  وسعت کی حامل فضائی حدود  کے دعوے کے حوالے سے ترکی کو اپنے حقوقِ خود مختاری سے دستبردار نہیں کر سکتی۔ یونان کو فی الفور ترکی کے ساتھ بلا مشروط ڈائیلاگ کا آغاز کر دینا چاہیے"۔



متعللقہ خبریں