امیر قطر کا ترکی کا کامیاب دورہ، شراکت داری کو پختہ بنانے کا عندیہ

برادرم صدر رجب طیب ایردوان  کے ساتھ انقرہ میں قطر۔ترکی شراکت داری کے معاملے ایک خوش آئند  مذاکرات ہوئے ہیں

1535358
امیر قطر کا  ترکی کا کامیاب دورہ، شراکت داری کو پختہ بنانے کا عندیہ

امیرِ قطر  تمیم بن حمد  الا ثانی  کی جانب سے ’’کامیاب دورہ‘‘ کے طور پر تشریح کردہ  ترکی میں مذاکرات کے بعد وطن لوٹ گئے ہیں۔

امیر الا ثانی نے ٹویٹر  بیان میں کہا ہے کہ ’برادرم صدر رجب طیب ایردوان  کے ساتھ انقرہ میں قطر۔ترکی شراکت داری کے معاملے ایک خوش آئند  مذاکرات ہوئے ہیں۔‘

قطری اور ترک عوام کے مفادات اور خوشحالی کے  زیر مقصد  اس شراکت داری کو تقویت دینے کے زیر ِ مقصد  دونوں ممالک کے وسائل اور استعداد کو زیادہ سے زیادہ بروئے کار لائے جانے کا فیصلہ کئے جانے کا ذکر کرنے والے علی ثانی نے بتایا کہ صدر ایردوان   کے ہمراہ علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

قطر  نے بھی اس حوالے سے تحریری اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی ثانی کا دورہ  پایہ تکمیل کو پہنچ  گیا ہے اور ہم امیر قطر کے پر تپاک استقبال پر ترک عوام اور  صدر ترکی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

قطر اور ترکی نے  ان مذاکرات میں دونو  ں ممالک کے مابین مضبوط برادارنہ تعلقات اور مختلف شعبہ جات میں شراکت داری کو تقویت  دینے کے معاملے  میں مصمم ارادے کا اظہار کیا ہے۔

 



 



متعللقہ خبریں