کاروائی بین الاقوامی حقوق اور اتحادی تعلقات کےمنافی ہے: قومی سلامتی کمیٹی

ایرینی آپریشن کے دائرہ کارمیں ترکی کے بحری جہاز کی بلا اجازت تلاشی کے خلاف ہر شعبے میں ضروری اقدامات کئے جائیں گے: قومی سلامتی کمیٹی

1534549
کاروائی بین الاقوامی حقوق اور اتحادی تعلقات کےمنافی ہے: قومی سلامتی کمیٹی

ترکی قومی سلامتی کمیٹی  نے مشرقی بحیرہ روم میں ترکی کے بحری جہاز کے خلاف یک طرفہ ، بین الاقوامی حقوق اور اتحادی تعلقات کےمنافی کاروائی  کی مذمت کی ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایرینی آپریشن کے دائرہ کارمیں ترکی کے بحری جہاز کی بلا اجازت تلاشی کے خلاف ہر شعبے میں ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قبرص میں ترکوں کی موجودگی کو نظر انداز کر کے جزیرے میں دو معاشروں اور دو حکومتی حل کو قبول نہ کرنے پر اصرار اور فریقین کی مسئلے کو ناقابلِ حل بنانے والی ہٹ دھرمی کبھی بھی اہمیت حاصل نہیں کر سکے گی۔

اعلامیے میں ترکی کی جنوبی سرحدوں پر دہشتگردی کوریڈور کی ہرگز اجازت نہ دئیے جانے کا بھی  اعادہ کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں آذربائیجان کے نصف صدی سے زائد عرصے سے زیرِ  عرصے سے مقبوضہ علاقوں کی آزادی پر بھی ممنونیت کا اظہار کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں