ترکی: یونان فوری طور پر مذاکراتی میز پر آئے

یونان کو اب سمجھ جانا چاہیے کہ اس کی  دھمکی آمیز زبان اور یورپی یونین  کا سہارا لینے کی کوششیں  اسے کسی نتیجے پر نہیں پہنچا سکتیں: حامی آق سوئے

1533918
ترکی: یونان فوری طور پر مذاکراتی میز پر آئے

ترکی نے یونان کو فوری طور پر مذاکرات کی ضرورت سے آگاہ کیا ہے۔

ترکی وزارت خارجہ کی ترجمان حامی آق سوئے نے یونان کے وزیر خارجہ نکوس دیندیاس کے ترکی سے متعلق سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیانات کے بارے میں سوال  کا جواب دیا ہے۔

آق سوئے نے کہا ہے کہ دیندیاس نے بیانات میں ترکی پر جو الزامات لگائے ہیں اور جس دھمکی آمیز زبان کا استعمال کیا ہے اس نے ایک دفعہ پھر یہ ثابت کر دیا  ہے کہ یونانی فریق ترکی کے ساتھ مسائل کو ڈائیلاگ اور ڈپلومیسی کے ذریعے حل کرنے کاخواہش مند نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مسئلہ مشرقی بحیرہ روم کے بارے میں ماہِ اگست سے لے کر اب تک ترکی کےتعمیری روّیے اور  مخلصانہ اقدامات کا کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا۔

آق سوئے نے کہا ہے کہ " ایسی صورتحال میں یونان کا، اس کے زیادہ سے زیادہ کے دعووں کے مقابل ہماری، اپنے ملک اور قبرصی ترکوں  کے حقوق کے دفاع کے لئے  جاری، مصمم کوششوں  کو "تحریکی" اور اس بھی بڑھ کر " غیر قانونی قرار دینا اس کے ڈائیلاگ سے بچنے کے لئے پیش کردہ بہانے ہیں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکی ہمیشہ سے ڈائیلاگ کی اپیلیں کرتا چلا آیا ہے اور کرتا رہے گا۔ یونان کو اب سمجھ جانا چاہیے کہ اس کی  دھمکی آمیز زبان اور یورپی یونین  کا سہارا لینے کی کوششیں  اسے کسی نتیجے پر نہیں پہنچا سکتیں۔ اسے پیشگی شرائط سے پرہیز کرنا اور فوری طور پر مذاکراتی میذ پر آنا چاہیے۔



متعللقہ خبریں