ہم اپنے دوست اور اتحادی ممالک سے مزید پختہ تعاون کے خواہاں ہیں، صدر ایردوان

کوئی بھی باعزت ملک جمہوریہ ترکی  سے دشمنی کو اپنی زندگی کا جزو بنانے والی  دہشت گرد تنظیموں  کی کٹھ پتلی بننے کو قبول نہیں کرے گا

1531818
ہم اپنے دوست اور اتحادی ممالک سے مزید پختہ تعاون کے خواہاں ہیں، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے  دوست و اتحادی ممالک کے ساتھ مزید  تعاون کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

جناب ایردوان نے اپنی سیاسی جماعت  کے کتاہیا ، افیون قارا حصار ، باتمان اور سیر ت  7 ویں ضلعی کنونشن سے خطاب کیا۔

انہوں نے اس موقع پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد نہ اندرون ملک اور نہ ہی بیرون ملک کسی سے جھگڑا کرنا ہے۔  ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مظبوط باہمی تعاون کے خواہاں ہیں،  ہم یورپی یونین سے ہمارے ملک کے ساتھ دشمنی مول لینے والوں کا آلہ کار نہ بننے کے متمنی ہیں۔  ہم اپنے آپ کو یورپ کے اندر ریکھتے ہیں اور اپنے مستقبل کا یورپ کے ساتھ مل کر  تعین کرنے کا تصور کرتے ہیں۔

ترکی کے امریکہ کے ساتھ طویل المدت اور قریبی تعلقات کو فعال طریقے سے جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کرنے والے صدر نے بتایا کہ  روس اور ایران  کے ساتھ ہمارے تاریخی روابط قائم ہیں جنہیں ہم نظر انداز نہیں کرسکتے۔ ہمارے مسلم امہ اور ترک برادری کے ساتھ بھی دیرینہ تعلقات استوار ہیں کسی کو بھی اس تصویر کے اندر ترکی  کو جھوٹ موٹ کے پلندوں کے ساتھ دھمکیاں دینے کا حق حاصل نہیں۔

ترکی کے کسی بھی ملک اور ادارے کے ساتھ سیاسی و سفارتی طریقے سے حل نہ کیے  جا سکنے والے مسائل  نہ پائے جانے کی توضیح کرنے والے صدر نے بتایا کہ  ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ کوئی بھی باعزت ملک جمہوریہ ترکی  سے دشمنی کو اپنی زندگی کا جزو بنانے والی  دہشت گرد تنظیموں  کی کٹھ پتلی بننے کو قبول نہیں کرے گا۔

صدر نے کورونا وائرس کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ نئی تدابیر پر واقعات میں اضافے کے باعث عمل درآمد کرنے پر مجبور ہونے کی توضیح کرتے ہوئے کہا کہ  اس نئی لہر کا زور ٹوٹنے کے بعد ہمارا  مستقبل درخشاں ہو گا۔  ہم نئی دنیا میں ایک اچھا اور معتبر مقام حاصل کرنے میں پر عزم ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں