ترکی: دہشتگردوں کی بلا اشتعال فائرنگ،1 ترک فوجی شہید

یہ آپریشن چوکورجہ کے سرحدی علاقے میں کیا جا رہا تھا جس میں دہشتگردوں کی بلا اشتعال فائرنگ کی زد میں آکر سارجنٹ عبدالرحمن توپوکسوز شہید ہوگیا

1529033
ترکی: دہشتگردوں کی بلا اشتعال فائرنگ،1 ترک فوجی شہید

ترک ضلع حقاری میں عراقی سرحد کے قریب آپریشن میں ایک  ترک فوجی شہید ہوگیا۔

  ترک وزارت دفاع کے مطابق، یہ آپریشن چوکورجہ کے سرحدی علاقے میں کیا جا رہا تھا جس میں دہشتگردوں کی بلا اشتعال فائرنگ کی زد میں آکر سارجنٹ عبدالرحمن توپوکسوز شہید ہوگیا ۔

بتایا یا ہے کہ شہید فوجی کی شادی دو سال قبل ہوئی تھی اور اس کا سات ماہ کا ایک بچہ بھی ہے



متعللقہ خبریں