ترک فوجی دستوں کو آذربائیجان بھیجنے کےاجازت نامے کے لیے بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

صدر رجب طیب ایردوان کے دستخط کے ساتھ ارسال کردہ اجازت نامے کے بل  کو  دوست اور برادر ملک آذربائیجان کی جدوجہد اور  مقبوضہ اراضی کو بچانے کے لئے جاری برسوں  کی محنت کے بعد حاصل کردہ  کامیابیوں  کے بعد پیش کیا گیا ہے

1528607
ترک فوجی دستوں کو آذربائیجان بھیجنے کےاجازت نامے کے لیے بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

ترک فوجیوں کو آذربائیجان بھیجنے کے لئے صدارتی اجازت نامہ ، ترکی کی قومی   اسمبلی (پارلیمنٹ) میں   پیش کردیا گیا ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان کے دستخط کے ساتھ ارسال کردہ اجازت نامے کے بل  کو  دوست اور برادر ملک آذربائیجان کی جدوجہد اور  مقبوضہ اراضی کو بچانے کے لئے جاری برسوں  کی محنت کے بعد حاصل کردہ  کامیابیوں  کے بعد پیش کیا گیا ہے۔

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ 27 ستمبر بالائی قارا باغ  میں  فرنٹ لائن کے ساتھ فوجی اور سویلین اہداف کے خلاف آرمینیا کے حملوں کے جواب میں ، آذربائیجان نے اپنے دفاع کے حق کی بنیاد پر شروع کردہ جوابی کارروائی کے نتیجے میں اپنے مقبوضہ علاقوں کی آزادی کی سمت میں اہم کامیابی حاصل کی۔

آذربائیجان ، روس اور آرمینیا کے مابین ہونے والے معاہدے کے مطابق ، یہ یاد دلایا گیا کہ مقامی وقت کے مطابق 10 نومبر رات بارہ بجےخطے میں جنگ بندی کا آغاز کیا گیا تھا ، اور اس منصوبے کا اعلان کیا گیا تھا کہ مخصوص شیڈول کے مطابق کچھ مقبوضہ علاقوں کی واپسی کو آذربائیجان میں شامل کیا جائے۔ اس طرف اشارہ کیا گیا کہ قبضے سے آزاد آذربائیجان کے علاقوں میں ایک " مشترکہ  مرکز   " قائم کیا جائے گا۔

آزربائیجان کی خواہش پر  باہمی تعاون معاہدے کی دفعات ، جنگ بندی کے قیام ، خلاف ورزیوں کی روک تھام ، خطے میں قیام امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پیدا ہونے والے وعدوں کی تکمیل کے لئے روس کے ساتھ ساتھ ترکی کو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے ۔ ترکی کی مسلح افواج کے بہترین مفادات کو مؤثر طریقے سے تحفظ فراہم کرنے کے لئے ، مشترکہ مرکز کے فرائض کی تکمیل کی سمت عمل کرنے کے لئے ایک سال کے اجازت نامے کی درخواست بیرونی ممالک میں بھیجی جائے۔

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں