ترکی: صدر ایردوان سرکاری دورے پر شمالی قبرصی ترک جمہوریہ تشریف لے گئے

صدر رجب طیب ایردوان، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ایرسین تاتار  کی دعوت پر آج قبرص پہنچ گئے ہیں: صدارتی دفتر محکمہ مواصلات

1528000
ترکی: صدر ایردوان سرکاری دورے پر شمالی قبرصی ترک جمہوریہ تشریف لے گئے

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان سرکاری دورے پر شمالی قبرصی ترک جمہوریہ تشریف لے گئے ہیں۔

محکمہ مواصلات کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق صدر ایردوان،شمالی قبرصی ترک  جمہوریہ کے صدر ایرسین تاتار  کی دعوت پر آج  قبرص پہنچ گئے ہیں۔

دورے میں اپنی مصروفیات کے دوران صدر ایردوان شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے قیام کی 37 ویں سالانہ یاد کی مناسبت سے متوقع تقریبات میں شرکت کریں گے۔

صدر ایردوان اور صدر تاتار کے درمیان متوقع دو طرفہ ملاقات میں ترکی اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے درمیان قریبی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لئے  اقدامات پر غور اور مسئلہ قبرص اور مشرقی بحیرہ روم  کی حالیہ صورتحال  کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

توقع ہے کہ دورے کے دوران صدر ایردوان لیفکوشا ایمرجنسی ہسپتال  کا سرکاری افتتاح بھی کریں گے۔



متعللقہ خبریں