ترکی کا تیسرا ڈرلنگ  بحری جہاز "قانونی" استنبول حیدر پاشا سے  بحیرہ اسود  روانہ

تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیر دونمیز  نےبحیرہ اسود میں جاری سرگرمیوں کےبارے میں کہا کہ "فاتح ڈرلنگ بحری  جہاز  نے ٹونا -1 کے بعدسکاریہ  گیس فیلڈ ترک ایلی  میں اپنی ڈرلنگ کے کام کا  آغاز  کردیا گیا ہے  اور اب تک  2،600 میٹر  گہرائی تک رسائی حاصل کی جاچکی ہے

1527209
ترکی کا تیسرا ڈرلنگ  بحری جہاز "قانونی" استنبول حیدر پاشا سے  بحیرہ اسود  روانہ

ترکی کا تیسرا ڈرلنگ  بحری جہاز "قانونی" استنبول حیدر پاشا سے  بحیرہ اسود  روانہ ہوگیا ہے۔

وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز  نے بھی قانونی ڈرلنگ بحری جہاز  کی روانگی  کی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دونمیز  نے بحیرہ اسود میں جاری  سرگرمیوں کے بارے میں کہا کہ  "فاتح ڈرلنگ بحری  جہاز  نے ٹونا -1 کے بعدسکاریہ  گیس فیلڈ ترک ایلی  میں اپنی ڈرلنگ کے کام کا  آغاز  کردیا گیا ہے  اور اب تک  2،600 میٹر  گہرائی تک رسائی حاصل کی جاچکی ہے جبکہ یاووز بحری جہاز نے سیلچوقلو -1  میں  6 ہزار میٹر تک رسائی حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ڈرلنگ سے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں اور اس  علاقے کےگردو نواح میں  نئی ڈرلنگ کی جائَ گی۔

انہوں نے کہا کہ ترک ایلی- 1 کنویں  میں کی جانے والی کھدائی اور حاصل کردوں نمونوں سے    موجودہ ذخائر اور پیداواری صلاحیتوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جاسکیں گی۔ اس کنویں سے متعلق  ریسرچ مکمل ہونے  کے  بعد  اس فیلڈ کی گیس کی صلاحیت کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد ملے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ اس طرح ترک ایلی-1کنواں،  فاتح ڈرلنگ بحری جہاز  سے کھدائی کیے جانے والے پہلے کنویں کی حیثیت اختیار کرلے گا اور اس سے سائٹ کی تکنیکی خصوصیات کو واضح کرنے میں  بڑی مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ  سکاریہ  گیس فیلڈ میں کھدائی کیے جانے  کے دوران نئے گیس کے کنووں کی دریافت کے ساتھ ساتھ قانونی   ڈرلنگ بحری جہاز  کے ذریعے نئے  ٹیسٹ کروائیں  جائیں گے اور یقینی اعدادو شمار حاصل کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  ترکی کے بحیرہ اسود کے علاقے میں ان  سرگرمیوں کے دائرہ کار میں کل 40 کنووں  پر کام کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں