ترک فوجی جان دینا جانتا ہےمگر پرچم پر آنچ نہیں آنے دےگا: ایردوان

صدر نے کہا کہ فوج میں پرچم کی حفاظت اور تعظیم کی اہمیت مقدم ہوتی ہے جس کا تحفظ کرنا  ہماری فوج  خوب جانتی ہے۔ترک فوج  کا ہر جوان اپنی جان دے دے گامگر پرچم پر آنچ نہیں آنے دے گا۔

1527347
ترک فوجی جان دینا جانتا ہےمگر پرچم پر آنچ نہیں آنے دےگا: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترک فوج  نے اپنی جانوں کا نذرانہ ضرور پیش کیاہے مگر پرچم پر آنچ نہیں آنے دی ہے۔

 صدر نے ضلع تیکیر داع کے قصبے چورلو میں  105آرٹلری رجمنٹ کمانڈ  کے تحت 41 ویں کمانڈوز کی  پرشم سپردگی کی تقریب سے خطاب کیا ۔

انہوں نے کہا کہ  فوج میں پرچم کی حفاظت اور تعظیم کی اہمیت مقدم ہوتی ہے جس کا تحفظ کرنا  ہماری فوج  خوب جانتی ہے۔ترک فوج  کا ہر جوان اپنی جان دے دے گامگر پرچم پر آنچ نہیں آنے دے گا۔

انہوں نے کہا کہ  ہر محاذ پر  ہمارے کمانڈوز نے دشمن کو للکارا  اور اپنے جاہ و جلال کا طابع کیاہے جن کے لیے ہماری عوام کے دلوں میں منفرد مقام پایا جاتا ہے، ہمارے  کمانڈوز ملکی  بقا و سالمیت کے پاسدار ہیں اور جس نے بھی وطن عزیز اور پرچم کی جانب بری نگاہ ڈالی اس کی عاقبت کا انجام برا  ہوگا۔اللہ ہماری فوج اور کمانڈوز کا حامی و ناصر ہو۔

 

 

 



متعللقہ خبریں