ترکی: ایردوان ۔ پوتن ملاقات

مسئلہ قارا باغ کا پائیدار حل کے ساتھ اختتام پذیر ہونا علاقے میں  قیام استحکام کے لئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے: صدر رجب طیب ایردوان

1523792
ترکی: ایردوان ۔ پوتن ملاقات

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

صدارتی دفتر  محکمہ مواصلات کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں ترکی۔ روس تعلقات اور پہاڑی قارا باغ  سمیت علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

مذاکرات میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ آرمینیا کا آذربائیجان کی مقبوضہ زمینوں سے انخلاء ضروری ہے۔ آذربائیجان کا جوابی آپریشن اپنی زمینوں کے ساتھ محدود ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آرمینی انتظامیہ کو عقل سلیم کے ساتھ مذاکراتی  میز پر آنے کے لئے قائل کیا جانا ضروری ہے۔اس اختلاف کاایک پائیدار حل کے ساتھ اختتام پذیر ہونا علاقے میں  قیام استحکام کے لئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

دوسری طرف ترکی کے  وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے بھی اپنے روسی ہم منصب سرگے لاوروف کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

سفارتی ذرائع سے موصول  معلومات کے مطابق مذاکرات میں پہاڑی قارا باغ کے موضوع پر بات چیت کی گئی۔



متعللقہ خبریں