ترکی کی گولڈر برآمدات میں 160 فیصد اضافہ

جواہرات ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے  ماہ اکتوبر  کی زیورات برآمد کرنے کے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے

1521661
ترکی کی گولڈر برآمدات میں 160 فیصد اضافہ

 

ترکی کی زیورات کی برآمدات میں گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں اکتوبر میں 160.9 فیصد کا اضافہ  ہوتے  ہوئے  693 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

جواہرات ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے  ماہ اکتوبر  کی زیورات برآمد کرنے کے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔

اس کے مطابق ، زیورات کی برآمدات میں گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں اکتوبر میں 160.9 فیصد کا اضافہ  ہوتے ہوئے  692 ملین 775 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ زیورات کے شعبے میں  ماہ  اکتوبر کی  برآمدات میں سب سے زیادہ اضافہ  دیکھا گیا ہے۔

اکتوبر میں دیگر پیداواری سیکٹر  کو دیکھا جائے  تو ، "غیر پروسیسڈ یا نیم پروسیسڈ گولڈ" ، جسے مارکیٹ میں" بلین یا   کلچے"  کہا جاتا ہے سے  ، 426 ملین 9 لاکھ  56  ہزار 469 ڈالر کی آمدنی حاصل کی گئی۔

اکتوبر میں  333.4 ملین ڈالر مالیت  کے گولڈ کو سب سے زیادہ  برطانیہ کو برآمد کیا گیا۔

اس کے بعد  84.1 ملین ڈالر  مالیت کا سونا سوئٹزرلینڈ   کو اور  .4 56.4 ملین ڈالر مالیت کا گولڈ   امریکہ کو فروخت کیا گیا۔



متعللقہ خبریں