ترکی: زلزلے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 107 تک پہنچ گئی

ازمیر میں 30 اکتوبر بروز جمعہ کو آنے والے زلزلے کےنتیجے میں اموات کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

1520704
ترکی: زلزلے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 107 تک پہنچ گئی

ترکی کے ضلع ازمیر میں 30 اکتوبر بروز جمعہ کو آنے والے زلزلے کےنتیجے میں اموات کی تعداد 107 تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت داخلہ کے محکمہ آفات و ہنگامی حالات AFAD کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 30 اکتوبر کو ازمیر کے کھلے سمندر میں 6.6 کی شدت سے زلزلہ آیا  جس کے بعد کُل 475 ضمنی جھٹکے محسوس کئے گئے جن میں سے 44 کی شدت 4 درجے سے زیادہ تھی۔

زلزلے میں 107 افراد ہلاک اور 1026 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 883 کو طبّی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ 143 افراد کا علاج جاری ہے۔

ازمیر میں زلزلہ زدہ 12 عمارتوں میں  تلاش و بچاو کا کام مکمل ہو گیا ہے لیکن 5 عمارتوں میں ابھی ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔



متعللقہ خبریں