ترکی: جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، 91 گھنٹوں بعد 4 سالہ بچی کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا

ازمیر میں ایک اور معجزہ، زلزلے سے 91 گھنٹوں کے بعد ایک اور بچی کو ملبے سے زندہ سلامت نکال لیا گیا

1520842
ترکی: جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، 91 گھنٹوں بعد 4 سالہ بچی کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا

ازمیر میں ایک اور معجزہ، زلزلے سے 91 گھنٹوں کے بعد ایک اور بچی کو ملبے سے زندہ سلامت نکال لیا گیا ہے۔

30 اکتوبر بروز جمعہ کو 6.6 کی شدت سے آنے والے زلزلے میں منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے 91 گھنٹوں کے بعد ایک اور معجزہ دیکھنے کو ملا ہے۔

امدادی ٹیموں نے تالیوں اور آنسووں  کی سنگت میں ملبے کے نیچے سے 4 سالہ عائدا گیزگِن  کو زندہ سلامت  نکال لیا ہے۔

عائدا کو اسٹریچر پر صحت کے عملے کے حوالے کیا گیا۔

یہ بچی ملبے سے زندہ نکالی جانے والی 107 ویں جان ہے۔

وزیر ماحولیات و شہری منصوبہ بندی مراد کوروم نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عائدا کی صحت کی حالت تسلی بخش ہے اور اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ زلزلے سے 65 گھنٹے بعد بھی ایک معجزہ ہوا تھا اور 3 سالہ بچی الف پیرینچیک کو ملبے سے زندہ نکالا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں