ازمیر  کے  گردو نواح میں چھ اعشاریہ  چھ کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے

ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ کے ہیڈ آفس  کی  ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق ازمیر کے علاقے سفری حصار  سے  17 کلومیٹر دور بحیرہ ایجیئن میں 6.6 شدت کے زلزلہ کے جھٹکے ترکی کی مقامی وقت کے  مطابق چار بجکر  51منٹ  میں محسوس کی گئے

1518911
ازمیر  کے  گردو نواح میں چھ اعشاریہ  چھ کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے

ازمیر  کے  گردو نواح میں چھ اعشاریہ  چھ کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے

ازمیر  کے علاقے  سفری حصار  میں  6 اعشاریہ 6  کی شدت  کے زلزلے  کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ کے ہیڈ آفس  کی  ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق ازمیر کے علاقے سفری حصار  سے  17 کلومیٹر دور بحیرہ ایجیئن میں 6.6 شدت کے زلزلہ کے جھٹکے ترکی کی مقامی وقت کے  مطابق چار بجکر  51منٹ  میں محسوس کی گئے۔

یہ زلزلہ زیر زمین 16.54 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا تھا۔

ازمیر  کے گورنر  کوش گر نے نے زلزلے کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت تک  انہیں کسی جانی نقصان  کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ہم   ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ ادارے سے اطلاع ملنے پر عوام کو تازہ ترین صورتِ حال سے آگاہ کرتے رہیں گے۔

وزیر داخلہ

سلیمان سوئیلو  نے اس موقع پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ  "اس وقت تک   ازمیر کے علاقے  بورنووا  اور بائراکلی  میں چھ عمارتوں  کے  منہدم  ہونے کی اطلاع ملی ہے   دیگر  علاقوں  جن میں  اوشاک، دینزلی،  مانیسا ، بالیکسیر ، آئدن  اور موعلا  شامل ہیں  کے علاقوں میں  عمارتوں میں معمولی دراڑیں  ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے تاہم ابھی تک  جانوں کے ضیاع کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

ضلع بائراکلی  میں زلزلے کے باعث گرنے والی عمارت میں امدادی کاروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

استنبول میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 

استنبول کے گورنر علی یرلی قیا نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ

"استنبول میں محسوس کیے جانے والے زلزلے کے بارے میں کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ انہوں نے ازمیر  میں آنے والے زلزلے  سے پہنچنے والے نقصان پر لوگوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ایڈرین ، کرکلریلی اور ٹیکردائ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد ، حکام نے بتایا کہ تھریس صوبوں میں زلزلے کی وجہ سے ان تک کوئی نفی نہیں پہنچی۔

 

ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ ادارے کی جانب سے دی جانے والی اطلاع کے مطابق چھ اعشاریہ چھ کی زدت کے زلزلے کے بعد آفٹر   شاکس  کا  سلسلہ جاری ہے۔



متعللقہ خبریں