ترکی میں شدید زلزلہ،شدت 6.6 تھی

ادارہ برائے آفات و ہنگامی حالات کی ویب سائٹ کے مطابق،  سہ پہر مقامی وقت کے مطابق  تین بجکر اکیاون منٹ پر  سفر حصار کے قریب سترہ کلومیٹر کھلے سمندر میں آیا ہے۔

1518902
ترکی میں شدید زلزلہ،شدت 6.6 تھی

ازمیر کے قصبے سفر حصار کے  6.8 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

 ادارہ برائے آفات و ہنگامی حالات کی ویب سائٹ کے مطابق،  سہ پہر مقامی وقت کے مطابق  تین بجکر اکیاون منٹ پر  سفر حصار کے قریب سترہ کلومیٹر کھلے سمندر میں آیا ہے۔

 ازمیر کے گورنر  نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ  فی الوقت کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ،ہنگامی مرکز قائم کیا جائے گا۔

 وزیر داخلہ  سلیما سوئیلو  کا کہنا ہے کہ  ازمیر کے علاقوں بورنووا اور بائیراکلی میں چھ عمارتیں زمین  بوس ہو چکی ہیں جبکہ ہمسایہ اضلاع اوشاق،منیسا،بال قصر،آئیدن اور موعلا میں عمارتوں میں  دراڑیں پڑ گئی ہیں  ۔

 زلزلے کے جھٹکے استنبول ،ایدیرنے،قرق قلعہ  اور تیکر داع میں بھی محسوس کیے گئے۔

 



متعللقہ خبریں