ترکی: ملک بھر میں 29 اکتوبر یومِ جمہوریہ پورے ملّی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے

دارالحکومت انقرہ میں پہلی تقریب کا انعقاد مزار اتاترک پر ہو گا۔ صدر رجب طیب ایردوان اپنے وفد کے ہمراہ مزارِ اتاترک پر حاضری دیں گے اور مزار پر پھول چڑھائیں گے

1517937
ترکی: ملک بھر میں 29 اکتوبر یومِ جمہوریہ پورے ملّی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے

یومِ جمہوریہ کے اعلان کی 97 ویں سالگرہ پورے ملک میں ، بیرون ملک نمائندہ دفاتر میں اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں تقریبات کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

دارالحکومت انقرہ میں پہلی تقریب کا انعقاد مزار اتاترک پر کیا گیا۔ صدر رجب طیب ایردوان اپنے وفد کے ہمراہ مزارِ اتاترک پر حاضری دی اور مزار پر پھول چڑھائے۔

یاد گاری رجسٹر میں اپنے تائثرات رقم کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ " ہمارے ملک کے راستے میں رکاوٹ بننے کے لئے کئے جانے والے تمام اندرونی اور بیرونی حملے ہمارے عزم و ارادے کو مزید تقویت دے رہے ہیں۔ ہم اپنے پُر شکوہ اور فتوحات سے لبریز ماضی سے طاقت حاصل کر کے باہمی اتحاد و اخوت کے ساتھ مستقبل کی طرف بڑھنا جاری رکھیں گے"۔

تقریب کے بعد مزار اتاترک کو شہریوں کی زیارت کے لئے کھول دیا گیا۔

اس کے بعد صدارتی سوشل کمپلیکس میں تقریبات  جاری رہیں گی۔ یہاں صدر ایردوان 29 اکتوبر یومِ جمہوریہ کی مبارکبادیں قبول کریں گے۔ توقع ہے کہ صدر ایردوان اس خاص دن کی مناسبت سے بیش تیپے  میں " ملّی  جدوجہد نمائش" کا بھی افتتاح کریں گے۔

دارالحکومت میں "یومِ جمہوریہ پریڈ" منعقد ہو گی ۔ پریڈ قومی اسمبلی سے شروع ہو گی اور اسمبلی کی پہلی عمارت کے سامنے اختتام پذیر ہو گی۔پریڈ سے پہلے بینڈ مظاہرہ کیا جائے گا۔

تقریبات کی وجہ سے دارالحکومت انقرہ میں بعض مرکزی شاہراہوں کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا جائے گا۔

تقریبات کے سلسلے میں وزارت مواصلات کے زیر انتظام انطالیہ پاتارا تاریخی شہر میں صدارتی آرکسٹرا مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 23 منٹ پر گرینڈ جمہوریت کانسرٹ  پیش کرے گا اور بحیرہ روم میں 97 غوطہ خوروں کی شرکت سے زیرِ آب روشنیوں کا مظاہرہ کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں