شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے صدر ایرسین تاتار ترکی کے دورے پر

صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پردارالحکومت انقرہ  پہنچنے والے    صدر  تاتار نے سب سے پہلے جمہوریہ ترکی کے بانی   غازی مصطفےٰ کمال  اتاترک کے مزار  پر حاضری دی

1516224
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے صدر ایرسین تاتار ترکی کے دورے پر

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے صدر ایرسین تاتار  اپنی  نئی  ذمہ داری سنبھالنے کے بعد پہلی  بار  ترکی کے دورے  پر تشریف لائے ہیں۔

 صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت پردارالحکومت انقرہ  پہنچنے والے    صدر  تاتار نے سب سے پہلے جمہوریہ ترکی کے بانی   غازی مصطفےٰ کمال  اتاترک کے مزار  پر حاضری دی   ۔

صدر تاتار اور ان کے ہمراہی وفد نے  شیروالی سڑک پر پیدل چلتے  ہوئے اتاترک کے مقبرے پر رسائی حاصل کی۔

صدر تاتار نے مزار پر پھول چڑھائے ، ایک منٹ کی خاموشی کے بعد مزار اتاترک میں رکھی گئی وزٹنگ بک میں اپنے تاثرات کو قلمبند کیا۔

صدر تاتا ر کے صدارتی کمپلیکس  میں صدر ایردوان کی جانب سے شرف ملاقات بخشنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

دونوں رہنما وں کے مذاکرات کے بعد پریس ریلیز  جاری کیے جانے کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں