ترکی، گزشتہ ماہ اندرون و بیرون ملک آپریشنز میں 119 دہشت گرد جہنم رسید

ترکی کی تدابیر  اور آپریشن کے نتیجے میں بھاری تعداد میں اسلحہ، سازو سامان بھی برآمد ہوا

1515108
ترکی، گزشتہ ماہ اندرون و بیرون ملک آپریشنز میں 119 دہشت گرد جہنم رسید

گزشتہ ماہ فوجی کاروائیوں میں  اندرون ِ ملک 53  اور سرحد پار 66 سمیت علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیمPKK کے 119 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ  میں  واضح کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے استعمال کردہ 165 عدد  پناہ گاہوں، ٹھکانوں، غاروں اور اسلحہ کے ڈپووں کو تباہ کر دیا گیا ہے ۔

اعلامیہ میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ PKK، وائے پی جی  کی  اسمگلنگ اور منشیات  لائن کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں لی گئی تدابیر  اور آپریشن کے نتیجے میں بھاری تعداد میں اسلحہ، سازو سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

سرحدی تحفظ کے قیام کے دائرہ کار میں ترکی اور روس کے مابین 5 مارچ کو طے پانے والی فائر بندی  کے بعد ابتک شمالی شام  کو 4 لاکھ سے زائد کنبے اپنے اپنے گھر بار لو ٹ گئے ہیں۔ ؎

 



متعللقہ خبریں