ترک ساختہ مسلح ڈران نے دنیا بھر کو حیران کردیا، روس ترکی سے پیچھے رہ گیا: روسی ماہر

روس کے سرکردہ اخباروں میں سے ایک ، کومسومولسکایہ پرواڈا  نے ترک مسلح ڈران کی خبروں کو  سرخیوں کے ساتھ شائع کیا ہےاور بتایا ہے کہ  آذربائیجان  نے محاذ پر  بڑی  کامیابی سے ان ڈران  کو استعمال کیا ہے

1514624
ترک ساختہ مسلح ڈران نے دنیا بھر کو حیران کردیا،  روس ترکی سے پیچھے رہ گیا: روسی ماہر

ترک ساختہ مسلح ڈران  (سحِا) تمام ممالک کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

روس کے سرکردہ اخباروں میں سے ایک ، کومسومولسکایہ پرواڈا  نے ترک مسلح ڈران کی خبروں کو  سرخیوں کے ساتھ شائع کیا ہےاور بتایا ہے کہ  آذربائیجان  نے محاذ پر  بڑی  کامیابی سے ان ڈران  کو استعمال کیا ہے۔

اخبار کے لئے تجزیہ  اور فوجی ماہر وکٹر بارانیٹس نے اپنے تجزیے میں لکھا ہے کہ   ترک مسلح ڈران مستقبل کے کامیاب ہتھیار ہیں۔

انہوں نے  ترک ڈران کی فوٹیج جس میں  بڑی مہارت اور کامیابی سے  آرمینیائی اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا  ہے کی دل کھول کر داد دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  آذربائیجان کی ہتھیاروں کی انوینٹری میں 95 فیصد  ہتھیار سویت یونین ساختہ ہیں ، لیکن بنیادی طور پر ان دونوں ممالک کے درمیان  واضح  فرق قارا باغ میں  استعمال کیے جانے والے  ترک ساختہ مسلح  ڈران ہیں۔

انہوں نے اپنے تجزیے میں بتایا ہے کہ شام میں روسی ساختہ  ڈران صرف تجربے کے طور پر استعمال کیے گئے تھے لیکن روس ساختہ یہ ڈران  ٹکنالوجی کے لحاظ سے  ترک مسلح ڈران سے بہت پیچھے ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں