ترکی حق و انصاف کا ساتھ دینے سے  ہرگز باز نہیں آئے  گا: صدر ایردوان

ہم، اپنے ہر اُس بھائی کی مدد کرنا جاری رکھیں گے جس کی پُر امید نگاہیں ہم پر لگی ہیں اور جس کے دل نے ہم سے آس لگا رکھی ہے: صدر رجب طیب ایردوان

1513008
ترکی حق و انصاف کا ساتھ دینے سے  ہرگز باز نہیں آئے  گا: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ وقت پڑنے پر ہم نے  جانیں قربان کر کے اس جغرافیے کی حفاظت کی ہے ۔ ہماری زمین پر ہمیں مشورے دینے کے خواب دیکھنے والوں کے لئے ہم  کابوس بن جائیں گے۔

صدر ایردوان نے کابینہ اجلاس کے بعد جاری کردہ  بیان میں کہا ہے کہ آرمینیاکی طرف سے آذربائیجان پر حملوں کے معاملے میں ترکی حق و انصاف کا ساتھ دینے سے  ہرگز باز نہیں آئے  گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم، اپنے ہر اُس بھائی کی مدد کرنا جاری رکھیں گے جس کی پُر امید نگاہیں ہم پر لگی ہیں اور جس کے دل نے ہم سے آس لگا رکھی ہے۔مشرقی بحیرہ روم میں ہم نے اپنے ملک اور قبرصی ترکوں کے حقوق  غصب کرنے کی کوششوں کے سامنے گردن نہیں جھکائی اسی طرح اپنی مقبوضہ زمین کو آزاد کروانے کے معاملے میں ہم آذربائیجان کی بھی حمایت کر رہے ہیں۔ہم اپنی ملت کے استقلال و استقبال کی طرف بڑھنے والے ہر ہاتھ کو کاٹ ڈالیں گے۔

صدر ایردوان نے فاتح ڈرلنگ بحری جہاز کے آئندہ مہینے دوبارہ ڈرلنگ کا کام شروع کرنے  کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ"ہمارے پاس موجود ڈیٹا ہمیں مزید ذخائر کی دریافت کی خبر دے رہا ہے۔ بحیرہ اسود سے ملنے والی قدرتی گیس کو ملت کے مستقبل کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ایک دفعہ پھر میں اس دریافت کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اللہ اسے ملک و ملت کے لئے خیر و برکت کا وسیلہ بنائے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ تمام گلوبل اور علاقائی توازن تہ و بالا ہو چکے ہیں اور ترکی ایک ابھرتےہوئے  ستارے کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔



متعللقہ خبریں