ترکی: قانونی، استنبول حیدر پاشا بندرگاہ پر پہنچ گیا

ڈرلنگ بحری جہازوں فاتح اور یاوز کے بعد قانونی ڈرلنگ بحری جہاز  بھی بحیرہ مارمرا سے گزر کر استنبول حیدر پاشا بندرگاہ کے کھلے سمندر میں پہنچ گیا

1511877
ترکی: قانونی، استنبول حیدر پاشا بندرگاہ پر پہنچ گیا

ترکی کے ڈرلنگ بحری جہازوں فاتح اور یاوز کے بعد قانونی ڈرلنگ بحری جہاز  بھی بحیرہ مارمرا سے گزر کر استنبول حیدر پاشا بندرگاہ کے کھلے سمندر میں پہنچ گیا ہے۔

قانونی بحری جہاز بحیرہ اسود کی ڈرلنگ کاروائیوں میں شمولیت کے لئے آبنائے چناق قلعے سے گزرنے کے بعد صبح کے وقت حیدر پاشا بندرگاہ پر پہنچا۔

قانونی بحری جہاز 2012 میں اپنی تیاری کے مراحل مکمل کر نے کے بعد ترکی پیٹرولئیم کارپوریشن TPAO کی فہرست  میں شامل کیا گیا۔

جہاز 11 ہزار400 میٹر گہرائی میں 3 ہزار میٹر ڈرلنگ کی صلاحیت رکھتا ہے اور سکستھ جنریشن الٹرا بحری ڈرلنگ بحری جہاز کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔

227 میٹر طویل، 114 میٹر بلند اور 42 میٹر چوڑاقانونی بحری جہاز 13 اکتوبر کو ضلع مرسین کی تاش اُجو بندرگاہ سے روانہ ہوا اور اوسطاً 8 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 16 اکتوبر کو آبنائے چناق قلعے کے کھُلے سمندر میں پہنچا ہے۔


ٹیگز: #قانونی

متعللقہ خبریں