کل صدر ایردوان کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس منعقد ہوگا

صدر رجب طیب ایردوان کی  صدارت میں اجلاس میں ، آذربائیجان کی جانب سے اپنے مقبوضہ علاقوں کو بچانے کے لئے جدوجہد ، مشرقی بحیرہ روم میں کشیدگی ، اور کورونا وائرس  کے خلاف جدو جہد کی  تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

1511861
کل صدر ایردوان کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس منعقد ہوگا

 صدر ایردوان کی صدارت میں کل  بیش تپے میں کابینہ کا اجلاس منعقد ہوگا۔

صدر رجب طیب ایردوان کی  صدارت میں اجلاس میں ، آذربائیجان کی جانب سے اپنے مقبوضہ علاقوں کو بچانے کے لئے جدوجہد ، مشرقی بحیرہ روم میں کشیدگی ، اور کورونا وائرس  کے خلاف جدو جہد کی  تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اجلاس میں ، کورونا وائرس کے خلاف ویکسین اور ادویات  کی تازہ ترین صورتِ حال  کا جائزہ لیا جائے گا۔  علاوہ ازیں  اس وبا سے نمٹنے میں اضافی اقدامات اٹھائے جانے پر بھی غور کیا جائے گا۔

معیشت پر قدرتی گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کے اثرات کا بھی جائزہ لینے اور اندرون ملک اور سرحد پار سے بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

شمالی قبرص ترک جمہوریہ میںصدر ایرسین تاتار کی صدارت میں  ایک نئے دور کا آغاز  ہو رہا ہے۔  اجلاس میں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی تازہ ترین صورتِ  حال ، خاص طور پر دونوں ممالک کے تعلقات ، قبرص کا مسئلہ اور مشرقی بحیرہ روم میں ہونے والی پیشرفت بھی اس اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں