گزشتہ ہفتے حقاری میں سترہ دہشتگرد مارے گئے:وزیر داخلہ

وزیر داخلہ نے بتایا کہ ہماری حفاظتی قوتیں اس علاقے میں پہلی بار داخل ہوئیں اور  قلیل عرصے میں مجموعی طور پر سترہ دہشتگردوں کو ہلاک کر ڈالا ہے

1511906
گزشتہ ہفتے حقاری میں سترہ دہشتگرد مارے گئے:وزیر داخلہ

ترک ضلع حقاری میں گزشتہ ہفتے  آپریشنز میں سترہ دہشتگرد مارے گئے۔

 اس بات کا اظہار وزیر داخلہ سلیمان سوئلو نے "یوم کونسلران" مناسبت سے اپنے دفتر میں منعقدہ ایک ضیافتی تقریب سے خطاب میں کیا ۔

 اس تقریب میں تقریبا پچاس  کونسلر شریک تھے جس میں وزیر داخلہ نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے ایک آپریشن کے نتیجے میں آٹھ دہشتگرد مارے گئے جہاں کا جائے وقوعہ انتہائی با معنی تھا۔ہماری حفاظتی قوتیں اس علاقے میں پہلی بار داخل ہوئیں اور  قلیل عرصے میں مجموعی طور پر سترہ دہشتگردوں کو ہلاک کر ڈالا ۔

انہوں نے کہا کہ  گزشتہ روز آمانوس کے  مضافات میں دورت یول اصلاحیہ نامی ایک گروپ کو تباہ کیا جس کے بعد باقی گروہوں کا انجام بھی نزدیک ہے اور دہشتگرد یہ سن لیں کہ خود کو قانون کے حوالے کردیں تو ٹھیک ہے ورنہ ان کے فرار  کے تمام راستے مسدود ہو چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں