ہم ہر شعبے میں آذربائیجان کی مدد کرنا جاری رکھیں گے: صدر ایردوان

واحد ملت دو حکومتوں کے نقطہ نظر سے ہم ہر شعبے میں آذربائیجان کی مدد کرنا اور وطن کی خاطر ان کی جدوجہد کا ساتھ دینا جاری رکھیں گے

1511284
ہم ہر شعبے میں آذربائیجان کی مدد کرنا جاری رکھیں گے: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے  کہا ہے کہ ہم ہر شعبے میں آذربائیجان کی مدد کرنا جاری رکھیں گے۔

صدر ایردوان نے ٹویٹر سے  آذربائیجان کو یومِ آزادی کی مبارکباد  پیش کی ہے اور کہا ہے کہ میں ترکی کے قلبی دوست اور برادر ملک آذربائیجان کو 18 اکتوبر یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ 'واحد ملت دو حکومتوں' کے نقطہ نظر سے ہم ہر شعبے میں آذربائیجان کی مدد کرنا اور وطن کی خاطر ان کی جدوجہد کا ساتھ دینا جاری رکھیں گے۔

صدر ایردوان  نے ٹویٹ میں صدر الہام علییف کے ساتھ اپنی تصویر بھی شئیر کی ہے۔



متعللقہ خبریں