ترکی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 73 افراد چل بسے

ایک دن میں ایک لاکھ17 ہزار ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں 1 ہزار 812فراد   میں وائرس کی تشخیص ہوئی

1510721
ترکی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 73 افراد چل بسے

ترکی میں  کورونا وائرس سے اموات کی شرح میں اضافے کا عمل جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 73 مریض مہلک وائرس کے ہاتھوں موت کے منہ میں چلے گئے۔

جس  سے وبا کے آغاز سے ابتک وائرس کےہاتھوں شکست کھانے والے مریضو ں کی تعداد 9  ہزار 153 تک جا پہنچی ہے۔

ایک دن میں ایک لاکھ17 ہزار ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں 1 ہزار 812فراد   میں وائرس کی تشخیص ہوئی ۔

اسی دورانیہ میں 1 ہزار 419  مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی  ، جس سے ابتک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 1ہزار 98 تک ہو گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں