ترکی میں کورونا کی تازہ صورتحال

وبا کے آغاز سے ابتک وائرس کےہاتھوں شکست کھانے والے مریضو ں کی تعداد 8  ہزار 778ہوگئی

1506724
ترکی میں کورونا کی تازہ صورتحال

ترکی میں  کورونا وائرس  کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56افراد ہلاک ہوگئے ۔

جس کے بعد اس وبا کے آغاز سے ابتک وائرس کےہاتھوں شکست کھانے والے مریضو ں کی تعداد 8  ہزار 778ہوگئی ہے۔

ایک دن میں ایک لاکھ13 ہزار 102 ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں 1 ہزار 649افراد  کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

اسی دورانیہ میں کورونا  سے نجات پانے والے افراد کی تعداد 1 ہزار 391 تک رہی ، جس سے ابتک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 145 تک ہو گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں