ترک ہلال احمر کا امدادی سازو سامان آذر بائیجان کی ہلالِ احمر کے حوالے

ہلا ل ِ احمر کے  چئیرمین  صدر کریم کرینک  نےاس موقع پر تقرییب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  27 ستمبر کو مقبوضہ قاراباغ  کے  خطے میں شروع ہونے والی جھڑپوں اور شہری آبادکاریوں کو نشانہ بنانے والی  آذربائیجان - آرمینیا جنگ جاری ہے

1506121
ترک ہلال احمر کا امدادی سازو سامان آذر بائیجان  کی ہلالِ احمر کے حوالے

ترک ہلال احمر کا قافلہ ، آذربائیجان میں انسانی امداد کے لئے فوری طور پر امدادی سامان لے کر قارباغ سے متاثرہ علاقے کے لوگوں تک پہنچارہی ہے۔

دارالحکومت انقرہ میں ترک ہلال احمر کے ہیڈکوارٹر  میں  4 ٹرکوں کے قافلے کے لئے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ہلا ل ِ احمر کے  چئیرمین  صدر کریم کرینک  نےاس موقع پر تقرییب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  27 ستمبر کو مقبوضہ قاراباغ  کے  خطے میں شروع ہونے والی جھڑپوں اور شہری آبادکاریوں کو نشانہ بنانے والی  آذربائیجان - آرمینیا جنگ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ   وہ آذربائیجان ہلالِ ا حمر  کے ساتھ  تعاون کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس جنگ  میں بڑی تعداد میں شہریوں کی ہلاکتیں  ہوئی ہیں، جنگ میں شہری علاقوں ، اسکولوں ، اسپتالوں اور عوامی سہولیات سمیت مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہےاور  لوگ اپنی جانوں کے خوف سے گھروں کے تہ خانے میں چھپے ہوئےہیں۔  

آذربائیجان کی ہلالِ احمر  کی خواہش پر  ہم 6 افراد کے لئے 16 مربع میٹر والے  250  خیموں 3 ہزار کمبل ، 500 بستر ، 288 باورچی خانے کے سیٹ  پر  مشتمل  انسانی امدادی سامان کو  4 ٹرک لے کر آذربائیجان روانہ ہوگئے ہیں۔



متعللقہ خبریں