شمالی عراق اور ترکی میں آپریشن،7دہشتگرد ہلاک

شمالی عراق اورترک ضلع شرناق میں کاروائیوں کے دوران علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے کے سات دہشتگرد مارے گئے

1505878
شمالی عراق اور ترکی میں آپریشن،7دہشتگرد ہلاک

شمالی عراق اورترک ضلع شرناق میں علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے سات دہشتگرد مارے گئے۔

 ترک امور دفاع کے مطابق،  ہنجہ شیر آپریشن کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت شمالی عراق کے علاقے حفتانین میں پی کےکے کے پانچ دہشتگرد ایک فضائی کاروائی میں مارے گئے۔

بیان میں  اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ آپریشن شروع رہے گا۔

دوسری جانب ترک امور داخلہ نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ  یلدرم۔ ون آپریشن کے تحت ضلع شرناق کے کوہ جندی کے حامل علاقے میں جینڈرمیری اور خفیہ ایجنسی کے مشترکہ آپریشن میں دو ہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔

علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

 



متعللقہ خبریں