چھیالیس سال بعد ماراش کو قانون سے ہم آہنگ شکل میں کھول دیا جائے گا: فواد اوکتائے

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے لئے ٹوروس سلسلہ کوہ سے پینے کے پانی کی ترسیل دوبارہ سے شروع ہو گئی ہے: نائب صدر فواد اوکتائے

1504651
چھیالیس سال بعد ماراش کو قانون سے ہم آہنگ شکل میں کھول دیا جائے گا: فواد اوکتائے

ترکی کے نائب صدر فواد اوکتائے نے کہا ہے کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی سرحدوں میں شامل اور 46 سال قبل رہائش اور سکونت کے لئے بند کئے گئے "کاپلی ماراش" علاقے کو قانون سے ہم آہنگ شکل میں کھول دیا جائے گا۔

سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں اوکتائے نے کہا ہے کہ ماراش کا علاقہ  ایک طویل عرصے سے غیر مستعمل ہونے کی وجہ سے ہمیں تکلیف دے رہا تھا لیکن اب ہم اس علاقے کو آئین سے ہم آہنگ شکل میں سکونت اور کاروبار کے لئے کھول رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ " ہم دن رات قبرصی ترکوں کے لئے مصروف عمل ہیں۔ ہم نے کہا تھا کہ ہم قبرصی ترکوں کو ایک دن کے لئے بھی پینے کے پانی سے محروم نہیں رہنے دیں گے ۔ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے لئے ٹوروس سلسلہ کوہ سے پینے کے پانی کی ترسیل دوبارہ سے شروع ہو گئی ہے۔اللہ اسے ہم سب کے لئے خیر و برکت کا وسیلہ بنائے"۔

واضح رہے کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے وزیر اعظم ایرسین تاتار نے کل دورہ انقرہ  کے دوران ماراش  کے کل صبح کھُلنے کا اعلان کیا تھا۔


ٹیگز: #ماراش

متعللقہ خبریں